تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈینگی کا خطرہ پھر منڈلانے لگا، پنجاب میں اسپرے شروع

جنگ نیوز -
لاہور…موسم بدلتے ہی ڈینگی کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا ہے۔ عوام کو ڈینگی بخار سے بچانے کیلئے پنجاب حکومت نے آگاہی مہم اور بڑے شہروں میں اسپرے شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب محمد اسلم چودھری نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈینگی بخار کا مچھر8 ڈگری سے28 ڈگری درجہ حرارت میں پروان چڑھتا ہے۔ اس مچھر سے بچنے کیلئے عوام گھروں میں ہفتے میں دو مرتبہ اسپرے کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے بڑی شہروں میں15 مارچ سے سپرے شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اسپرے والی دوا کی شکایات ملی تھیں ، اس مرتبہ معیاری دوا خریدی گئی ہے۔ صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی بخارکی تشخیص اور علاج کی مفت سہولیت مہیا کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.