تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حامد سعید کاظمی کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسلام آباد کی سول عدالت نے حج کرپشن کیس میں برطرف وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کو اسلام آباد کے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے مزید 9دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی۔ حکام کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی نے ابھی تک سعودی عرب میں مفرور ملزم احمد فیض کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں جس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو بھی درخواست بھجوائی گئی ہے۔ فریق صفائی کی درخواست پر عدالت نے حامد سعید کاظمی کا طبی معائنہ کرا کے رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ملزم کی طرف سے صدر مملکت کے والد حاکم علی زرداری کی پمز اسپتال میں عیادت کی درخواست مسترد کر دی۔ کمرہ عدالت کے باہر حامد سعید کاظمی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سول جج نے ملزم کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے مریدین کو ایسا کرنے سے باز رکھیں ۔ حامد سعید کاظمی کو26 مارچ کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.