29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ججز تقررکی پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قراردینے سے متعلق تفصیلی آرڈرجاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار ینے سے متعلق اپنے مختصر فیصلہ کا تفصیلی آرڈر جاری کردیا ، اس کے مطابق کمیٹی کا فیصلہ آئین کی غلط تفہیم پر مبنی تھا۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی پر مشتمل عدالتی بنچ نے صوبائی ہائی کورٹس میں جوڈیشل کمیشن کی طرف سے بعض ججزکی نامزدگی کو نامنظور کئے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا، اس حوالے سے عدالت کا تفصیلی فیصلہ انگریزی تحریر اور پہلی بار اردو ترجمہ کے86 صفحات پر مشتمل ہے جسے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ میں تقرر کا مسئلہ ، بنیادی حقوق کے نفاذ سے جڑا ہوا ہے ۔ ججز تقرر کے کمیشن اور کمیٹی میں اختلاف تصادم یا انا کی جنگ نہیں ہے، فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے یہ فیصلے بغیر کسی آئینی جواز کے کئے، صوبائی چیف جسٹسز کی انفرادی رائے کو فوقیت کا موقف آئین کے خلاف ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے سپریم کورٹ میں قابل نظرثانی ہیں۔