تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر کے خطاب کے دوران احتجاج:ن لیگ کل حکمت عملی طے کرے گی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کی سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں صدرکے خطاب کے دوران احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈے پر طلب کیا گیا ہے جس میں طے کیا جائیگا کہ صدر زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کس نوعیت کاا حتجاج کیا جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن صدرکے خطاب کے دوران احتجاج ضرور کریگی تاہم اس کی شدت نوے کی دہائی کی سیاست والی نہیں ہو گی، احتجاج کیلئے چودھری نثارنے دیگرسیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.