تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

موڈیز کی جانب سے پاکستان کی بی تھری کریڈٹ ریٹنگ برقرار

جنگ نیوز -
لندن … موڈیز نے پاکستان کی بی تھری کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھا ہے جبکہ حکومت کو ٹیکس آمدن میں اضافے اور اخراجات میں کمی کی ضرورت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ موڈیز انوسٹرز سروس کے تجزیہ کار آنندہ مترہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ موجودہ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری بی تھری مستحکم آؤٹ لک میں معاون ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی بھی اشد ضرورت ہے ۔آنندہ مترہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ خسارے پر قابو پانے کے اقدامات پر عمل درآمدکریڈٹ ریٹنگ میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ معیشت میں بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات سیاسی بے یقینی کے خطرات کو بڑھا سکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.