29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دفتر خارجہ کا ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر وقت مانگنا حیران کن ہے،شاہ محمود
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 17فروری کو وزارت خارجہ کا لاہور ہائی کورٹ سے ریمنڈ ڈیوس معاملے پر جواب کے لیے تین ہفتوں کا وقت مانگنا حیران کن ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے تین ہفتوں کی مہلت کے تانے بانے در پردہ ریمنڈ ڈیوس کے لئے دیت کے معاملے سے ملتے ہیں۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ تمام معاملات پر از سر نو بات چیت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت لاقانونیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔