29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی اور ن لیگ قوم کو دھوکا دے رہے ہیں،عمران خان
جنگ نیوز -
تورڈھیرجہانگیرہ…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں اور قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔ تورڈھیرجہانگیرہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری عوام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ دونوں ایک ہی کشتی کے سوار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ پردونوں سیاسی جماعتیں ملی ہوئی تھیں اور ان دونوں کی ملی بھگت سے ہی ریمنڈ ڈیوس کو رہائی ملی،حکمرانوں کے اس اقدام پر قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہورہے ہیں جس میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں ۔