29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسکردو میں جشن نوروز جوش وخروش سے منایا گیا
جنگ نیوز -
اسکردو…اسکردو میں آج قدیم تہوار نوروز جوش وخروش اورخصوصی اہتمام کے ساتھ منا یاگیا ۔اسکردو میں عام تعطیل رہی اورشہر میں نیزہ بازی ، پولو اور دیگر مقامی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔جشن نوروز کو بلتستان کی تاریخ ، ثقافت اور تہذیب میں اہم مقام حاصل ہے ۔ اسکردو میں نوروز کو فطرت کی تجدید کا دن تصور کیا جاتا ہے۔ نوروز شمسی سال کا آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے ۔ ہزاروں برس سے جاری یہ تہوار موسم سرما کے اختتام پر زندگی کے از سر نو جاگنے کی نوید دیتا ہے۔بلتستان میں دیرینہ رسم کے تحت لوگ نوروز کے دن اور تحویل سال کے لمحے کو خیر وبرکت اور بہتر سال کی دعا کے ساتھ مناتے ہیں۔