تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

2010 : فاٹا میں تین ہزار سات سو مریض رجسٹرڈکیے گئے

جنگ نیوز -
پشاور…قبائلی علاقوں میں ٹی بی کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے 2010 کے دوران فاٹا میں تین ہزار سات سو مریض رجسٹرڈ کیے گئے ۔فاٹا ٹی بی ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے پشاور میں میڈیا ورکشاب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ہے۔ بروقت تشخیص اورباقاعدہ علاج سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ2010 کے دوران فاٹاکی7 ایجنسیوں میں 3ہزار 7 سو مر یض رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ٹی بی کے زیادہ مریض خیبر ایجنسی ،شمالی وزیرستان، باجوڑاور مہمند ایجنسی میں رپورٹ کیے گئے ۔ نیک داد آفریدی کا کہناتھا کہ اس مرض کی بڑھنے کی بڑی وجہ عوام میں حفظان صحت سے متعلق شعورکی کمی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.