تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیشنل ہائی وے حادثہ میں ہلاکتیں: الطاف حسین کااظہار افسوس

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نیشنل ہائی پر شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب بسوں اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہو ں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 70کے کارکن شفاعت اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن محمد شیراز حنیف کی گینگ وار کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہا رکیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا ،اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.