تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوشہرو فیروز کی معروف شخصیت ڈاکٹر نور محمد شاہ کی نائن زیرو آمد

جنگ نیوز -
کراچی…ضلع نوشہرو فیروز کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر نور محمد شاہ نے خورشید بیگم میموریل بلڈنگ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین مصطفی کمال ، اشفاق منگی اور شاکر علی سے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی 98فیصد غریب ومظلوم عوام کے حقوق کیلئے جاری عملی جدوجہد کو سرہا اور اسے سندھ بالخصوص ملک کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سماجی ، اقتصادی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر نور محمد شاہ نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں قائد تحریک الطاف حسین کے عملی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو کہ مثالی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر نورمحمد شاہ کے خیالات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سندھ دھرتی کے مفاد میں بات کی ہے بعض سازشی عناصر جنہوں نے سندھ دھرتی کا سودا کرلیا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کے پرول پر کام کررہے ہیں وہ ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم صوبہ سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کے سامنے حقائق آرہے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ اگر کوئی 98فیصد غریب مظلوم عوام کے حقوق کی واحد نمائند جماعت ہے تو صر ف اور صر ف ایم کیوایم ہے جو اب ملک بھر کے عوام کیلئے اُمید کی کرن بن چکی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر نور محمد شاہ کی نائن زیرو آمد کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں موجودہ حالات میں ایم کیوایم کی جانب سے صوبہ سندھ کے حقوق کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کیلئے کئے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر نو ر محمد شاہ جب خورشید بیگم میموریل بلڈنگ عزیز آباد پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ان کو خوش آمدید کہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.