29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حقوق ملنے تک پر امن ہڑتال جاری رکھیں گے،پی ایس سی افسران
جنگ نیوز -
لاہور…پی سی ایس افسران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئینی اور قانونی حقوق ملنے تک پر امن ہڑتال جاری رکھیں گے۔ ادھر پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پی سی ایس افسران کی21 مارچ کی ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی ،،سول سیکرٹریٹ میں کام معمول کے مطابق ہو رہا ہے۔پی سی ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر رائے منظور ناصر نے جیونیوز سے گفتگومیں کہا کہ پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاجی کیمپ لگائے ہیں، جبکہ اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے نیپا میں ٹریننگ کرنیوالے40 اور22 زیر تربیت افسروں نے بھی ٹریننگ کا بائیکاٹ کررکھا ہے۔ایسوسی ایشن کی سیکرٹر ی اطلاعات آصفہ مرتضیٰ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے میں کہا کہ پی سی ایس افسران کے تبادلے اور معطلی انتقامی کارروائی ہے۔ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے نہ ہی کوئی معافی مانگی جائیگی۔ ادھر پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اکیس مارچ کو ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی ہے اور دفاتر میں کام جاری ہے،جبکہ صوبائی سول سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی محکموں میں دفعہ144نافذ ہے،قانون کو ہاتھ میں لینے والے افسر اور ملازم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔