29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قیام امن کیلئے حکمت عملی طے کرنے پر پاک بھارت دانشوروں میں اتفاق
جنگ نیوز -
کراچی...پاکستانی اور بھارتی دانشوروں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک میں قیام امن کے لیے مختصر ،درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی طے کی جائے ۔جناح انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام پاک بھارت امن مذاکرات کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس سے خطاب میں دونوں ممالک کے دانشوروں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ،سیاچن ،تجارت ،پانی ،دہشت گردی سمیت تمام امور پر کھل کر بات ہو نی چاہیئے ۔سینیٹر نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے وہ کیسے دہشت گردی کی حمایت کر سکتا ہے ؟ بھارتی دانشور شاہد صدیقی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے دہشت گردوں کو دودھ پلایا ہے اور اس سے انکار نہیں کر نا چاہیئے ۔ رکن قومی اسمبلی شیری رحمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا بعض اوقات اشتعال اور کشیدگی میں اضافہ کر تا ہے جب کہ پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہے ۔کانفرنس سے کلدیپ نئیر ،مشاہد حسین ،طاہرہ عبداللہ،کشور ناہید ،جنرل طلعت مسعود نے بھی خطاب کیا ۔