29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان لیبیا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، حنا ربانی کھر
جنگ نیوز -
اسلام آباد..وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان فوجی حملوں کے بعد لیبیا کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ لیبیا میں حملوں سے انسانی جانوں کے نقصانی پر افسوس ہوا ہے۔لیبیا کے عوام کو اپنے مسئلے کا خود پرامن حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دوسروں کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کیا ہے، لیبیا میں تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیئے۔