29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد میں دہشت گر کاروائی کا ماسٹر مائنڈ ساتھیوں سمیت گرفتار
جنگ نیوز -
فیصل آباد...قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد میں دہشت گردی کی کارروائی کا ماسٹر مائنڈ جبار عرف ابوحمزہ عثمان کو ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیاہے جبکہ سازش میں ملوث خودکش گاڑی تیار کرنے والا خالد اور آپریٹر رحمان بھی پکڑے گئے۔ذرائع کا کہناہے کہ تحریک طالبان نے دہشت گردی کی کارروائی لشکرجھنگوی کی معاونت سے کی۔اسلام آباد میں جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو اعلیٰ سطح ذرائع نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد میں حساس ادارے پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔