29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کلے کورٹ پر کھیلنے سے خوفزدہ
جنگ نیوز -
نیویارک ... سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس پلیئر ماریہ شراپووا نے اعتراف کیا ہے وہ کلے کورٹ پر کھیلنے سے خوفزدہ ہوتی ہیں،،لیکن اب وہ اسے دور کرتے ہوئے فرنچ اوپن جیتنا چاہتی ہیں،انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کیرولین ووزنیاکی کے ہاتھوں شکست کا شکار ہونے کے بعد ماریہ شراپووا میامی میں اگلے ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،ایک انٹرویو میں روسی گولڈن گرل نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے کلے کورٹ پرکھیلنے میں دشواری محسوس ہوئی ہے، شراپووا کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ تینوں گرینڈ سلم جیتنے کے باوجود اب تک فرنچ اوپن نہیں جیت سکی ہیں،انہوں نے اپنی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار وہ بھرپور تیاری سے فرنچ اوپن بھی اپنے نام کرنا چاہتی ہیں تاکہ چاروں گرینڈ سلم جیتنے کا اعزاز حاصل ہو سکے، شراپووا کا کہنا تھا کہ فٹنس مسائل اور اس کے بعد ناکامیوں کو بھلاتے ہوئے اب ان کی توجہ صرف کامیابیوں کے حصول پر ہے۔