تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان:ایٹمی پلانٹ کے قریب سمندر سے تابکار مواد برآمد

جنگ نیوز -
ٹوکیو ... جاپان کا ایٹمی پلانٹ چلانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے قریب سمندر کے پانی سے تابکار مواد ملا ہے۔پلانٹ کے گرد ونواح سے آبادی کا انخلا شروع ہوگیا ہے ۔جاپان کی ٹیپکو کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ فوکوشیما پاور پلانٹ کے جنوب میں 100 میٹر پر سمندر کے پانی سے تابکار مواد ملا ہے، کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پراس علاقے کے سمندری پانی میں تابکار مواد موجود نہیں ہوتا، تاہم دیگر علاقوں میں بھی اس چیز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ سمندری پانی میں موجود تابکار مواد انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے۔فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آس پاس کے نوے کلومیٹر علاقے سے لوگ فرار ہوکر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ آیا وہ کبھی اپنے گھر واپس آبھی سکیں گے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.