29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گلوکار جسٹن بیبر نے مائیکل جیکسن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا
جنگ نیوز -
گلوکار جسٹن بیبر نے مائیکل جیکسن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا
لاس اینجلس…پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی فلم ” نیور سے نیور“ نے مقبولیت میں مائیکل جیکسن کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔نوجوان دلوں کی دھڑکن بن جانے والے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے۔ بیبر کی فلم ” نیور سے نیور “ اب تک امریکا میں7 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے مائیکل جیکسن کی فلم ” دیٹ از اٹ “ کو مات دے چکی ہے جس نے7 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا۔تاہم بیرون ملک بزنس میں ان کی فلم اب تک مائیکل جیکسن کی فلم کو شکست نہیں دے سکی ہے۔