29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان، فوکوشیما پلانٹ سے دھوئیں کا اخراج، مشکلات میں اضافہ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان کے فوکوشیماپاور پلانٹ میں موجود ری ایکٹر2 اور3 سے بھاپ اوردھواں نکلنے لگا۔ ری ایکٹرزکوٹھنڈاکرنے کی کوششوں میں مصروف انجینئرزکی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔جاپانی نیوزایجنسی کے مطابق آج صبح پھر زلزلے سے متاثرہ ری ایکٹر 2 اور 3 سے سفیددھوئیں اور بھاپ کے بادل نکلتے دیکھے گئے۔جب کہ بجلی بحال کرنے اور پانی کے چھڑکاؤکا عمل عارضی طور پر روک دیاگیاہے۔پلانٹ ٹیکنیکل اسٹاف، فائر فائٹرز اور فوج کی امدادی ٹیم گیارہ مارچ سے پلانٹ کوپگھلنے سے روکنے کے لیے اسے ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جاپان کی ٹیپکو کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ فوکوشیما پاور پلانٹ کے جنوب میں 100 میٹردور سمندر کے پانی سے تابکار مواد ملا ہے، کمپنی حکام کا دعویٰ ہے کہ سمندری پانی میں موجود تابکار مواد انسانی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہے۔فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے آس پاس کے نوے کلومیٹر علاقے سے لوگ محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں۔