تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سوات،فورسز کے ساتھ جھڑپ میں6شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات کی تحصیل کبل کے بالائی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسند ضلع دیر سے سوات میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر شدت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی ۔جس میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 6شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.