29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پارلے منٹ سے صدر کا خطاب، ریڈزون میں سکیورٹی بڑھادی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پارلے منٹ اجلاس سے صدر مملکت کے آج خطاب کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور شاہراہ دستور جانے والے ریڈ زون کے راستوں کی کڑی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔چوتھے پارلے مانی سال کے آغاز کی مناسبت سے صدر مملکت کے خطاب کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکا اجلاس آج شام چار بجے منعقد ہوگا ، اس موقع پر پارلے منٹ ہاؤس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،، سکیورٹی کے اضافی انتظامات کے لئے ریڈ زون جانے والے راستوں کی کڑی ناکہ بندی کی گئی ہے ، راستوں پر اضافی چیک پوسٹس قائم ہیں جہاں گاڑیوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ، شاہراہ دستور جانے والے راستوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں اس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کار بھی صبح سے متحرک نظر آرہے ہیں۔