تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دیدار شاہ عہدہ کے لئے نااہل ہیں، ذمہ دار وزارت قانون ہے،تفصیلی فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ دیدار شاہ کے بطور چیئرمین نیب تقرر ،کالعدم قرار دئیے جانے کے حکم کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے دیدار شاہ کو اس عہدہ کے لئے نااہل قرار دے دیا ہے ، عدالتی فیصلہ میں اس کی ذمہ داری وفاقی وزارت قانون کی نااہلی پر عائد کی گئی ہے ۔ جسٹس جاویداقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کے تقرر کیس کی سماعت مکمل کرکے دس مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا جس میں اس تقرری کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔اپوزیشن لیڈر چودھری نثار اور شاہداورکزئی نے اس تقرر کو چیلنج کیا تھا ، عدالت نے آج جوتفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ دیدار شاہ کا ایک عہدے پر دو بار تقرر ، وزارت قانون کے غلط مشورے پر ہوا، وزارت قانون کو آئین و قانون کی سمجھ ہی نہیں، اس کی وجہ سے نیب سیکشن چھ بی کے تحت دیدار شاہ ، چیئرمین نیب عہدہ کے لئے نااہل ہوگئے ہیں ، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دیدار شاہ کا تقرر ، نیب قانون کے سیکشن 6 کے منافی ہے ، اس سے عوام کا بنیادی حق آزادی متاثر ہوا اور یہ تقرر انصاف تک رسائی کے عوامی حق کے بھی منافی تھا،عدالت نے حکم میں لکھا ہے کہ پر اسکیوٹر جنرل نیب کا عہدہ تقریبا 6 ماہ سے خالی رہنا قابل تشویش ہے،عہدے پر بلا تاخیر مستقل تقرر عمل میں لایا جائے اور چیئرمین نیب کے عہدے پر بھی تقرر کیا جائے ، عدالتی حکم کے مطابق چیئرمین نیب کے تقرر عمل میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اختلاف رائے ہو تو معاملہ فیصلہ کیلئے چیف جسٹس کے پاس آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.