29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سٹی اسپتال پشاور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور…قومی احتساب بیورو نے سٹی اسپتال پشاورکے حاضرسروس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد سلیم کوغیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔ڈاکٹرمحمد سلیم پرچار کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنفس داخل کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ڈاکٹر سلیم نے جواثاثے بنائے ہیں وہ ان کیذرائع آمدن سے زیادہ ہیں۔ ڈاکٹر سلیم خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔