تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا کا سب سے مشہور برفانی ریچھ پُر اسرار انداز میں انتقال کرگیا

جنگ نیوز -
برلن…سی ایم ڈی…جرمنی کے دارالحکومت برلن کے Berlin Zooligical Gardenمیں موجود دنیا کا سب سے مشہور برفانی ریچھ گذشتہ دنوں اچانک پُر اسرار انداز میں انتقال کرگیا۔اپنے ماں کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد چڑیا گھر میں انسانوں کے ہاتھوں میں پالا گیا Knutنامی یہ ریچھ4سال کا تھا۔انسانی پرورش میں تیزی سے نشوونما پاتے اس ریچھ نے انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور انسانی نگران کے ساتھ کھیلتے کودتے اس ریچھ کو دیکھنے روزانہ ہزاروں افراد اس چڑیا گھر کی سیر کو آتے جس کے باعث برلن کے اس چڑیا گھر میں آنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ30فیصد اضافہ دیکھا گیا۔Knutنامی اس برفانی ریچھ کو بے پنا ہ شہرت حاصل ہوئی اور اسے کئی شوز اور اشتہاروں کا حصہ بھی بنایا گیا۔ہفتے کے روز600تماشائیوں کے سامنے اچانک انتقال کرجانے والے Knutنامی اس ریچھ کی موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں اور جہاں چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسے ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک ہوا وہیں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ شہرت نے اس کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے جو بعد ازاں تناؤ اور موت کا سبب بنے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.