تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برآمدات میں حکومت معاونت کرے، سیمنٹ مینوفیکچرزز کا مطالبہ

جنگ نیوز -
کراچی …آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرر ایسوسی ایشن نے حکومت سے سیمنٹ کی اندرون ملک ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی کی ادائیگی اور اس کی برآمدات میں معاونت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق مقامی سطح پر سیمنٹ کی طلب میں کمی کے باعث گزشتہ تین سال سے اس کی فروخت2کروڑ20لاکھ ٹن سالانہ پر رکی ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پیداواری صلاحیت4 کروڑ30 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔انھوں نے بتایا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو لاگت سے کم قیمت پرسیمنٹ فروخت کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق سمندری راستے سیمنٹ کے برآمدی آرڈرز حاصل کیے جاسکتے ہیں جس کے لیے حکومت کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے سیمنٹ کی بندرگاہ تک ترسیل کے اخراجات پر نظرثانی کرنی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.