29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید2 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی۔شہر میں پرتشدد واقعات کاسلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ رات سے ابتک فائرنگ کے واقعات میں مزید دو افراد ہلاک ہوگئے۔جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ پرکاش ہلاک ہوگیا،مقتول سیاسی جماعت سے بھی وابستہ تھا۔آج صبح ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے50 سالہ صاحب زادہ کو قتل کردیا،مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔فائرنگ کے واقعات5 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ واقعات قلندری چوک،اورنگی ٹاؤن،کٹی پہاڑی اور ہاکس بے ٹرک اڈہ کے قریب پیش آئے۔