29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورپولیس کا فہیم اور فیضان کے ورثاء کی پراسرار گمشدگی پر اظہارلاعلمی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور پولیس نے ریمنڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیضان اورفہیم کے ورثا کی پراسرارگمشدگی کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ اس پر لاہور ہائی کورٹ نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے اٹھائیس مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں مقتول فہیم اور فیضان کے ورثا کی گمشدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ مقتولین کے ورثا دیت کی رقم وصول کر چکے ہیں اب وہ آزاد ہیں جہاں چاہیں رہیں۔ سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیضان اورفہیم کے ورثا کے گھروں پر تالے لگے ہیں۔ درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ ورثا کے پاس بیس کروڑ کی دیت ہے قوم جانناچاہتی ہے کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ وفاق پاکستان سے بھی جواب طلب کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے فیڈریشن سے جواب طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔