29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ فائنل: ممبئی میں خوش شکل پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی …ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی، وہیں بھارتی شہر ممبئی میں صرف اچھی شکل کے پولیس آفیسرز کو تعینات کیا جائیگا۔ یوں تو بالی وڈ کی فلموں میں جب بھی کوئی ہیرو پولیس آفیسر کے روپ میں سامنے آیا، اس نے اس پیشے کو چار چاند لگادیئے،2 اپریل کو ممبئی کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونیوالے فائنل میں کچھ ایسا ہی منظر سامنے آنے کا امکان ہے، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق صرف ہیرو نظر آنیوالے پولیس والوں کو اس فائنل میں تعینات کیا جائیگا، ممبئی کے پولیس کمشنر اروپ پٹنائک نے اپنے ماتحت افسران کو ہدایت دی ہے کہ فائنل کیلئے صرف دبلے پتلے اوراسمارٹ پولیس والوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ دنیا بھر میں بھارت کا امیج اچھا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹے اور تمباکو کھانے والے پولیس افسروں کو ورلڈ کپ فائنل سے دور رکھا جائیگا۔