تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسکول کے بچے اور خاص نسل کے کوّے کی منفرد دوستی کی داستان

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…پالتو کتے،بلیاں،خرگوش،گھوڑے اور دیگر کئی نرم رویے اور بے ضرر جانوروں کی انسانوں سے دوستی کی مثالیں تواکثر سامنے آتی رہتی ہیں تاہم کیا آپ نے کبھی کسی کوّے کو انسان کا دوست بنے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے ہی ایک کوّے اور اسکول کے بچے کی دوستی کی داستان جو اتنی گہری ہو چکی ہے کہ انہیں ایک دوسرے جُدا رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔برطانوی شہر Sunderlandکے ایک ہائی اسکول میں ایک کوّے نے بچوں، بچوں کے والدین اور اساتذہ کو آئے دن تنگ کیا کرنا شروع کیا کہ ناصرف بچوں کے والدین بلکہ اساتذہ نے بھی بچوں کی حفاظت کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھانے شروع کردیے ۔تاہم اسی اسکول میں ایک10سالہ بچہEmmanuel Adamsایسا بھی تھا جس سے اس جیک نامی کوّے کی دوستی ہوگئی اور وہ بلا ناغہ اسکول کے اوقات کار میں اس کے کندھے پر آکر بیٹھنے لگا۔اس کوے کو بچے سے اس قدر انسیت ہوگئی ہے کہ ناصرف اب وہ اس کے ساتھ گھر پر رہتا ہے بلکہ اسکول اور کلاس تک میں اس کے کندھے یا ہاتھ پر بیٹھا نظر آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.