29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پونٹنگ کو ورلڈ کپ کے بعد کپتانی سے فارغ کئے جانے کا امکان
جنگ نیوز -
سڈنی …کل تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماضی جتنا ہی شاندار تھا، اتنا ہی تاریک ان کا مستقبل نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ کے بعد انہیں کپتانی سے فارغ کئے جانے کا امکان ہے۔زمبابوے کیخلاف میچ میں اپنی غلطی سے آؤٹ ہونے کے بعد ٹی وی پر غصہ اتارنا ہو، ساتھی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ سے ٹکر کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنانا ہو یا پھر پاکستان کیخلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے باوجود خود کو ناٹ آؤٹ تصور کرنا ہو، یہ سب ایک ہی میگا ایونٹ میں رکی پونٹنگ کے کارنامے ہیں، تبھی تو ایک آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ36 سالہ بیٹسمین کو بطور کپتان ورلڈ کپ کے بعد فارغ کیا جاسکتا ہے، وہ9 سال سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں لیکن شاید اب انہیں اس اعزاز سے ہاتھ دھونا پڑیں، ان کی جگہ رواں سال انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کامیابی سے قیادت کرنیوالے مائیکل کلارک کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، میگا ایونٹ کے بعد بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں کلارک کے بطور کپتان ان، اور پونٹنگ کے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔اسی لئے تو کہتے ہیں، ہر عروج کو زوال ہے۔