تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرایجنسی:سڑک کنارے بم پھٹنے سے 6سکیورٹی اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے6سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقہ عالم گودر میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب سکیورٹی اہلکار معمول کا گشت کر رہے تھے۔ حملے میں6 اہلکار زخمی ہوئے جن کو پشاور کے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.