تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آج بھی ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپورپ…امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لیبیا پر حملوں کے بعد آج بھی ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔لیبیا پر اتحادی افواج کی جانب سے جاری کارروائی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ٹریڈنگ کے دوران نیویارک خام تیل اپریل کے سودے 30سینٹس اضافے کے ساتھ102 ڈالر63سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل مئی کے سودے43 سینٹس اضافے کے ساتھ115 ڈالر39 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق لیبیا حالیہ کشیدگی سے پہلے16 لاکھ90 ہزار بیرل یومیہ تیل نکال رہا تھا مگر اب صرف4 لاکھ تیل یومیہ ہی نکالا جارہا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمی جلد پوری ہونے کا امکان نہیں ہے جو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.