29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فٹ بال میں اپنی ماہرانہ صلاحیتیں دکھاتے امریکی صدر باراک اوباما
جنگ نیوز -
ساوٴپالو…سی ایم ڈی…ایک طرف خاتونِ اوّل مشعل اوباما کھانا پکاتی خبروں کی زینت بنتی ہیں تو دوسری طرف اُن کے شوہر باراک اوباماکہیں مارشل آرٹس کے جوہر دکھاتے ہیں ،کہیں بچوں سےHide n Seek کھیلتے یا پھر باسکٹ بال کے میدان میں نظر آکرمیڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے ہیں۔حال ہی میں ایک بار پھر برازیل کے دورے پر پہنچے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما وہاں کی کچی آبادی میں اسکول کے بچوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انتہائی مہارت سے بال کو کِک لگاتے باراک اوباما شاید یہ ثابت کرتے نظر آرہے ہیں کہ وہ سیاست کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔