تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان:9دن بعد ملبے تلے پھنسی دادی اور پوتے کو بحفاظت نکال لیا گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…گزشتہ روزجا پان کے زلزلے میں گھر کے ملبے تلے پھنسی 80سالہ دادی اور ان کے 16سالہ پوتے کو 9دن کے بعد ریسکیو ٹیم نے بحفاظت با ہر نکا ل لیا ہے۔9روز قبل زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ان کے گھر کی عمارت گر گئی تھی جس کے باعث یہ معمر خاتون اور ان کا پوتا کچن کی چھت کے نیچے دب گئے۔9دن تک یہ دونوں افراد کچن میں موجود دہی کھا کر زندہ رہے اور مدد کا انتظار کر تے رہے ۔ا طلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے انھیں ملبے سے نکال کر ہیلی کا پٹر کے ذریعے محفو ظ مقا م پر پہنچا دیا۔ نو دنوں تک بے یا رومدد گار ملبے تلے دبے رہنے کے باوجود80سالہ خاتون بالکل چا ق وچوبند اور امدادی کا رکنوں سے مکمل تعاون کر تی نظر آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.