29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر مملکت کا مسلح افواج کیلئے مختلف اعزازت کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر مملکت نے مسلح افواج کیلئے مختلف ملٹری اعزازت کا اعلان کیا ہے ، ستارہ بسالت اور تمغہ بسالت پانیوالوں میں فوج کے شہدا بھی شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کی منظوری سے جن فوجیوں کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا ہے ان میں کیپٹن، لیفٹیننٹ، حوالدار، سپاہی عہدہ کے شہدا اور حاضر سروس میں وائس ایڈمرل اور ایئرکمورڈور عہدہ کے آفسیرز شامل ہیں، تمغہ بسالت پانیوالوں میں میجر، کیپٹن ، نائب صوبیدار، لانس حوالدار، نائیک اور لانس نائیک عہدہ کے شہدا شامل ہیں ۔ ہلال امتیاز ملٹری پانے والوں میں حاضر سروس میجر جنرل ، ریئر ایڈمرل اور ایئرمارشل عہدہ کے آفیسرز جبکہ ستارہ امتیاز لینے والوں میں بریگیڈیئر ، کرنل ، نیوی کے کموڈور اور ایئرفورس کے ایئرکموڈور اور گروپ کیپٹن عہدہ کے آفیسرز شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز ملٹری پانے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل ، میجر ، نیوی کمانڈر فضائیہ کے ونگ کمانڈرز شامل ہیں ، فوجیوں کیلئے امتیازی اسناد ، آرمی چیف کا اعزازی کارڈ اور ایوی ایشن والوں کو چیف آف جنرل اسٹاف کے اعزاز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔