29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اکشے کمار کی نئی فلم ہاؤس فلم ٹو کی انٹارکٹیکا میں شوٹنگ
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار نے پھر ایک خطرہ مول لیا ہے، وہ ان دنوں ایسی جگہ پر شوٹنگ کررہے ہیں جہاں اس سے پہلے کوئی بالی ووڈ ہیرو جا نہیں سکا۔اکشے کمار، ڈائریکٹر ساجدخان کی نئی فلم ہاوٴس فل ٹو کی شوٹنگ ، ان دنوں برفانی براعظم انٹارکٹیکا میں کررہے ہیں، جہاں درجہ حرارت منفی میں ہوتا ہے، اور اتنی سردی ہوتی ہے کہ رگوں میں خون جم جائے ، لیکن خطروں کے کھلاڑی وہاں اپنے دشمنوں سے شرٹ اتار کرمقابلہ کررہے ہیں،پروڈیوسر کے مطابق ان کی فلم ایسے علاقے میں بن رہی ہے جہاں صرف ڈاکومنٹریز ہی بنائی جاتی ہیں،اور اس سے پہلے کوئی بالی ووڈ ہیرو اس علاقے میں شوٹنگ نہیں کرسکا۔