تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ، منموہن کیخلاف تحریک استحقاق

جنگ نیوز -
نئی دہلی …بھارتیا جنتا پارٹی نے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے خلاف لوک سبھا میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ہنگامہ آرائی وکی لیکس کی جانب سے پیسے دیکر ووٹ خریدنے کے انکشاف پر ہوئی۔بی جے پی نے وزیر اعظم کیخلاف لوک سبھا میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔ٹی وی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے وکی لیکس میں بھارتی وزیراعظم کے متعلق انکشاف پر تحریک استحقاق جمع کرائی ہے۔ دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی حکومتی اور اپوازیشن کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.