تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی میں پھر ٹھن گئی

جنگ نیوز -
ممبئی …کہتے ہیں گیا وقت پھر لوٹ کر نہیں آتا، لیکن بالی ووڈ کنگ،شاہ رخ کے ساتھ تو اس سے الٹ معاملہ ہے۔دوہزار سات میں دیوالی کے موقع پر جب کنگ خان کی فلم اوم شانتی اوم ریلیز ہوئی تو سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اپنی نئی فلم،سانوریا نمائش کیلئے پیش کردی،بس پھر کیا تھا دونوں میں سردجنگ اور لفظوں کی بمباری شروع ہوگئی۔ ایک دوسرے کیخلاف دل کی بھڑاس نکالی گئی،اب چار سال بعد پھر وہی صورتحال ہے،سترہ جون کو کنگ خان پروڈکشن کی نئی فلم آل ویز کبھی کبھی ریلیز ہوررہی ہے تو دوسری طرف بھنسالی پروڈکشن نے بھی اپنی نئی مووی مائے فرینڈ پنٹو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں فلموں میں نئی کاسٹ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار گرم موسم میں سردجنگ کب تک جاری رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.