تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بڑھتی گرمی کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ عوام کا مقدر بن گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک ہے،ایسے میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ابھی سے ہی پریشان کردیاہے۔ چمن سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی گذشتہ آٹھ روز سے شدید متاثر ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں گرمی کا زوربڑھتا جارہاہے ،گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ نے بھی اپنا رنگ دکھانا شروع کردیاہے۔نصیر آباد میں تین ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے اڑدینے کے بعد اب تک ان ٹاورز کی مرمت نہیں ہوسکی ہے اور چمن ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں بھی موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کردیا گیاہے۔سرگودھا میں دس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار شدید متاثرہورہا ہے۔بہاولپور ،فیصل آباد،رحیم یار خان سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔حیدرآباد میں شدید گرمی میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سکھر ،نوابشاہ،میر پور خاص اور جیکب آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.