29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اپوزیشن کا صدر کے خطاب کے دوران احتجاج، واک آوٴٹ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اپوزیشن جماعتوں نے صدر زرداری کے خطاب کے دوران نہ صرف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے بلکہ خطاب کے دوران اٹھ کر ایوان سے واک آوٴٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ چودھری نثار کی زیر صدارت ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن، آفتاب شیرپاوٴ اور پروفیسر خورشید نے شرکت کی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایم کیو ایم نے اجلاس میں تاخیر سے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ قومی مومنٹ نے آج وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت بھی نہ کی بلکہ علیحدہ منعقد کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ صدر کے خطاب کے دوران ایوان میں تاخیر سے آئیں گے۔