تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انتہاپسندی کے خاتمے تک جد وجہد جاری رہیگی،صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ انتہاپسندی،شدت پسندی قبول نہیں کی جائے گی اوریہ جد و جہد آخری انتہاپسندکے خاتمے تک جاری رہے گی،تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مکالمے کی دعوت دیتا ہوں۔ملک کوقائداعظم کاجدیداوراعتدال پسندپاکستان بنائیں گے جبکہ مفاہمت کی پالیسی جا ری رہے گی۔ حکومت کی کارکردگی اقتصادی شعبے میں شانداررہیترسیلات زر11ارب ڈالرسے زائدہوچکی ہیں،برآمدات24ارب ڈالرسے زائدہوجائیں گی۔صدر آصف علی زرداری نے اسپیکرفہمیدہ مرزاکی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آیندہ نجکاری کاعمل پبلک اورپرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیادپرہوگا،سلمان تاثیراورشہبازبھٹی کوقتل کرنیوالے مائنڈسیٹ کاخاتمہ کیاجائیگا ،ہماری یہ جد و جہد آخری انتہاپسندکے خاتمے تک جاری رہے گی۔معاشرے میں عدم برداشت، ،حکومت تمام جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کریگی، کراچی میں بھی تمام جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کریگی جبکہ بینظیرکے قاتلوں کو گرفتارکرینگے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا جے یو آئی ،مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق ، مسلم لیگ ہم خیال گروپ اور جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کیا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، خصوصی پاسز کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی اجازت نہیں تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.