تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیم کے وننگ کمبی نیشن کو چھیڑنا نہیں چاہتے ،شاہد آفریدی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے مقابلے کیلئے تیار ہے،اب جو بھی کرنا ہے بہت دیکھ بھال کر کیونکہ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ وننگ کمبی نیشن کو چھیڑنا نہیں چاہتے ،ٹیم کا جو ردھم بنا ہوا ہے وہ اس کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ گروپ میچز میں جو کچھ بھی ہو گیا وہ تاریخ کا حصہ ہو چکا ہے،اب آگے دیکھنا ہے،اور ناک آؤٹ مرحلے میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ عمر گل اور اسد شفیق معمولی انجریز کا شکار ہوئے تھے لیکن اب دونوں مکمل فٹ ہیں ۔ذرائع کے مطابق کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے جس میں پانچ بیٹسمین بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں اس بات کا امکان ہے کہ سعید اجمل کو فائنل الیون میں شامل کر لیا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.