تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے جنوبی وزیریں علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آ باد…ملک میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جنوبی اور زیریں علاقوں میں دن کا درجہ حرارت بتدریج بڑھنے سے گرمی زور پکڑ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں موسم خشک رہا ، موسم کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے جنوبی علاقوں اور سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.