29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تعلیمی بورڈ راولپنڈی، انگریزی کاپرچہ27مارچ کولیاجائے گا
جنگ نیوز -
راولپنڈی…تعلیمی بورڈ راولپنڈی میٹرک کے ان طلبہ سے انگریزی کاپرچہ27مارچ کولے گا، جو پہلے ہونیوالاپرچہ نہ دے سکے تھے۔ ترجمان تعلیمی بورڈکے مطابق انگریزی کاپرچہ گورنمٹ مدرسہ ملیہ اسلامیہ اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن راول پنڈی میں27 مارچ بروز اتوار کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔ ترجمان کے مطابق انگریزی کے دوبارہ پرچہ کیلئے پرانی رول نمبر سلپس قابل قبول ہونگی۔