29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:تجاوزات کیخلاف آپریشن،نسبت روڈکے تاجروں کا احتجاج
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں نسبت روڈ کے تاجروں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں یکساں سلوک نہ کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ تاجروں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کلین اپ میں چھوٹے دکانداروں کو تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی بڑی عمارتوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا جا رہا،تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں انصاف سے کام لیا جائے۔