29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیمز میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح میں بتدریج بہتری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے دونوں بڑے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنے اور اخراج میں قدرے کمی کے باعث ان ڈیمز میں ذخیرہ شدہ پانی کی سطح میں بتدریج بہتری آرہی ہے ۔ ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدبڑھ کر37 ہزار اور اخراج کم ہوکر35 ہزار کیوسک ہوگیا ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے26 فٹ بلند ہے ، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد45 ہزارکیوسک ہوگئی ہے جبکہ یہاں سے اخراج35 ہزار کیوسک ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے48 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد تقریباً ساڑھے19ہزار کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں24 ہزار کیوسک ہے۔