29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یوم پاکستان پر لاہور میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
جنگ نیوز -
لاہور…یوم پاکستان کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے لاہور میں آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔یہ بات سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس ہائی الرٹ رہے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشن اور تمام ڈویژنل ایس پیز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ تمام افسران23مارچ کو ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اپنے علاقوں میں مسلسل گشت کریں۔