تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہورہائیکورٹ:جعل سازکی ضمانت خارج، ملزم کمرہ عدالت سے فرار

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں جعل سازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ملزم احسن کیخلاف تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے آج ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر وہ کمرہ عدالت اور برآمدے میں سائلوں اور وکلا کو دھکے دیتا ہوا فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکار بھی ملزم کے پیچھے بھاگے اور اسے جی پی او چوک سے پکڑ لیا، پولیس ملزم کو رکشے میں ڈال کرتھانہ لے گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.