تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ برقرار

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کاشارٹ فال3 ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے اس لیے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں آ سکی جبکہ بجلی کی غیر اعلانی بندش کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔پیپکو اعلانات کے باوجود لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں ہو سکا، متعدد پاور ہاوسز تیل اور گیس کی عدم دستیابی کے بدستور بند ہیں اور بعض فنڈکی قلت کے باعث کم بجلی پیدا کر رہے ہیں ۔ بجلی کی ڈیمانڈ14 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پیداوار10 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے ۔پیپکو ذرائع کے مطابق لاہور میں8 سے10 گھنٹے جبکہ دیہات میں12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،صارفین پریشان ہیں کہ شدید گرمی میں کیا بنے گا، ادھر پیپکو حکام کاکہناہے کہ حکومت کو صورتحال سے آگاہ کردیا، جلد گیس ملنے سے قلت کم ہو جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.