29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدر کے خطاب سے عوامی تقاضے پورے نہیں ہوئے،چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلا ف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی جمہوری ملک میں صدر کا خطاب آئینی تقاضا ہوتا ہے لیکن صدر زرداری کے خطاب سے آئینی تقاضا تو پورا ہو گیا لیکن قومی اور عوامی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،صدر نے کرپشن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ پر ایک لفظ بھی نہیں کہا،ملکی صورتحال دیکھتے ہوئے سب ٹھیک ہے کا نعرہ نہیں لگا سکتے۔اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہو ئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے قوم کوواضح پیغام دے دیا ہے،کل رات گئے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ احتجاج شدید ہوگا ،اتفاق اس بات پر ہواکہ ہم صدرکی تقریر نہیں سنیں گے تاہم ہم وہ کچھ نہیں کرنا چاہتے تھے جو پنجاب میں کچھ جماعتوں نے کیا۔ صدر زرداری نے اہم مسائل پر ایک لفظ بھی نہیں کہا،ریمنڈڈیوس کو مکھن میں سے بال کی طرح نکال لیا گیا،ریمنڈڈیوس کیا غائب ہوا لواحقین بھی غائب ہوگئے اسے فرار کرانے کے پیچھے کون سے ادارے ملوث ہیں ؟مقتول نوجوانوں کے لواحقین کہاں غائب ہو گئے؟یمنڈ ڈیوس سے متعلق کوئی ذمے داری قبول نہیں کرتے،جن حکومتوں نے ریمنڈکوفرارکرایاوہ ذمے داری قبول کریں اورریمنڈ ڈیوس پراعلیٰ عدلیہ کاکمیشن قائم کیا جائے کیوں کہ آج یہ نہیں ہو سکتاکہ ایک اورکارگل ہواورذمے داری بھی ہم پرڈال دیجائے۔کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاشیں گرناروزکامعمول بن گیا ہے، حکومت اب تک سندھ میں ٹارگٹ کلنگ کے مجرم نہیں پکڑ سکی۔